فیلڈ مارشل عاصم منیر کو سعودی عرب کا اعلیٰ ترین قومی اعزاز

پاکستان کے چیف آف ڈیفنس فورسز اور آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو سعودی عرب کے اعلیٰ ترین قومی اعزاز شاہ عبدالعزیز میڈل آف ایکسی لینس سے نوازا گیا ہے۔ یہ اعزاز سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کے شاہی فرمان کے تحت عطا کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق، فیلڈ مارشل عاصم منیر نے اپنے سرکاری دورۂ سعودی عرب کے دوران وزیرِ دفاع شہزادہ خالد بن سلمان سے ملاقات کی، جس میں خطے کی سکیورٹی صورتحال، دفاعی و عسکری تعاون، اسٹریٹجک شراکت داری اور بدلتے جغرافیائی و سیاسی چیلنجز پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ سعودی قیادت نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، اسٹریٹجک وژن اور پاکستان و سعودی عرب کے درمیان دفاعی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں ان کے کردار کو سراہا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق یہ اعزاز خطے میں امن و استحکام، انسدادِ دہشت گردی اور سکیورٹی تعاون میں ان کی خدمات کا اعتراف ہے۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے خادمِ حرمین شریفین اور سعودی قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ اعزاز پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان گہرے، تاریخی اور برادرانہ تعلقات کا مظہر ہے۔ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دہائیوں پر محیط دفاعی تعاون موجود ہے، جسے حالیہ اسٹریٹجک باہمی دفاعی معاہدے نے مزید مضبوط کیا ہے، جس کے تحت دونوں ممالک ایک دوسرے کی سلامتی کے لیے مشترکہ عزم رکھتے ہیں۔

اصلاح الدین مغل

12/24/20251 منٹ پڑھیں

photo of white staircase
photo of white staircase

My post content