لندن ہائی کورٹ میں بریگیڈیئر (ر) راشد نصیر کی فتح — یوٹیوبر عادل راجہ کو 13 کروڑ روپے جرمانہ
برطانوی ہائی کورٹ نے بریگیڈیئر (ر) راشد نصیر کے حق میں تاریخی فیصلہ سناتے ہوئے یوٹیوبر عادل راجہ کو ہتک عزت کا مجرم قرار دیا ہے۔ عدالت نے حکم دیا کہ عادل راجہ بریگیڈیئر (ر) راشد نصیر کو ہرجانے اور عدالتی اخراجات کی مد میں تقریباً 13 کروڑ روپے ادا کریں۔ فیصلہ جج رچرڈ اسپئیرمین نے سنایا، جنہوں نے قرار دیا کہ عادل راجہ نے جھوٹے، بے بنیاد اور بدنام کرنے والے الزامات لگا کر راشد نصیر کی ساکھ کو نقصان پہنچایا۔ عدالت نے مزید حکم دیا کہ عادل راجہ تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اس فیصلے کا خلاصہ شائع کریں اور آئندہ ایسے الزامات دہرانے سے گریز کریں۔ عدالت میں بیان دیتے ہوئے بریگیڈیئر (ر) راشد نصیر نے کہا کہ انہیں اور ان کے خاندان کو دھمکیاں دی گئیں۔ جج نے تسلیم کیا کہ عادل راجہ کے نشریاتی مواد سے مدعی کی شہرت کو نقصان پہنچا۔ یاد رہے کہ بریگیڈیئر (ر) راشد نصیر نے 9 میڈیا مواد کو ہتک آمیز قرار دے کر لندن ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا
My post content